غذا درکار ہے؟ | The Mississauga Food Bank

غذا درکار ہے؟

DSC04430_opt-300x225

اگر آپ کو اپنے اہل خانہ کے لیے غذا مہیا کرانے میں جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے تو، آپ مسی ساگا فوڈ بینک(The Mississauga Food Bank) سے بلا معاوضہ کریانہ سامان حاصل کر سکتے ہیں۔

جو بھی شخص مسی ساگا میں رہتا ہے اور جسے مدد کی ضرورت ہے وہ عمر، صنف، جنسی رجحان، مذہب، نسل یا ترک وطنی کی صورتحال سے قطع نظر اپنے مضافاتی فوڈ بینک میں جاسکتا ہے۔

آپ فوڈ بینک سے دودھ، گوشت، اور تازہ پھل و سبزیوں سمیت، اپنے لیے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ہر مہینے 7-10 دنوں کی غذائیت بخش غذا حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنی پہلی آمد پر، براہ کرم ساتھ لے کر آئیں:

· مسی ساگا میں رہائش کا ثبوت: شناخت جس پر آپ کے خاندان کے سبھی بالغ افراد کا نام اور ڈاک کا پتہ درج ہو۔ اگر آپ کے پاس بچے ہیں تو، براہ کرم ہر بچے کے لیے شناخت (نام اور تاریخ پیدائش) جیسے سند پیدائش یا پاسپورٹ لے کر آئیں۔
· ماہانہ آمدنی کا ثبوت: OW کا گوشوارہ، ادائیگی کی رسید، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ، EI کا گوشوارہ، بینک کا گوشوارہ
· کرایے کی رسید، پٹے کا اقرارنامہ، یا رہن کا گوشوارہ اور واجبات کے بل
· دیگر معلومات: یومیہ نگہداشت یا معذوری سے متعلق اخراجات

براہ کرم اپنے ڈاک کوڈ کی خدمت انجام دینے والے مضافاتی فوڈ بینک میں جائیں۔ اپنا مضافی فوڈ بینک، اس کے رابطے کی معلومات اور کام کے اوقات پتہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ مسی ساگا میں جن دیگر مقامات پر آپ غذا حاصل کر سکتے ہیں ان کے لیے، یہاں کلک کریں۔